اربوں روپے کے قرضے بھی حکومتی اخراجات پورے کرنے کے لیے کم پڑ گئے ہیں حکومت کی نوٹ چھاپنے کی رفتار مزید تیز ہو گئی۔ دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران اوسطا روزانہ ساڑھے 15 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 108 ارب 30 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے جس کے باعث مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت بھی اس دوران 108 ارب 32 کروڑ روپے کے اضافے سے 75 کھرب 43 ارب 1 کروڑ 10 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں میں اضافہ بھی مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی طرف سے سال 2021 49 ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 1000 ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپے گئے۔ پی ٹی آئی کے سوا تین سال کےدور حکومت میں مجموعی طور پر 2 ہزار 793 ارب 40 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ہ اس دوران وفاقی حکومت نے اخراجات پورے کرنے کے لیے ملکی ذرائع سے مجموعی طور پر 9 ہزار 545 ارب روپے کے نئے قرضے بھی لیے۔
کفایت شعارحکومت روزانہ 15 ارب 50 کروڑ روپے چھاپنے لگی اخراجات پھر بھی پورے نہیں ہوتے
القمر
