English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس شہریوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ اب جانور بھی چوری کرنے لگے

وزیرآباد سے ضمیر کاظمی

جب آپ کے محافظ ہی چور نکل آئیں‌ تو پھر اصل چوروں سے کیا شکوہ ہو ایسا ہی کچھ پنجاب کے شہر میں واقعہ پیش آیا ہے.

وزیرآباد کے علاقہ علی پورچٹھہ کے تھانہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل چوروں کا سرغنہ نکلا. ملزم پولیس کانسٹیبل شوکت
علی نے
اپنے ساتھیوں گلزار اور وقار شبیر کے ہمراہ مل کر علی پور چٹھہ کے نواح میں کوٹ مہر علی کے رہائشی مبشر کے ڈیرہ
سے 60 ہزار مالیت کے بکرے چرا لیے.

ملزمان مخبر کی اطلاع پر پکڑے گئے واقعہ کا علم ہونے پر سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد نے پولیس کانسٹیبل اور
اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروا کے حوالات میں بند کروا دیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے