English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئ مذہبی امور ونگ کے وفد کی کیتھیڈرل چرچ ریگل آمد

القمر

پی ٹی آئ مذہبی امور ونگ کے وفد نے کیتھیڈرل چرچ ریگل کا دورہ کیا اور قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے
چئیرمین آرج بشپ سبیسٹین فرانسس شاء سے ملاقات کی.

پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ نے بشپ کو کرسمس کا کیک پیش کیا. وفد کی قیادت ترجمان پی ٹی آئ مذہبی امور ونگ
علامہ اصغر عارف چشتی نے کی. وفد میں پروفیسر عدنان فیصل، سید اویس الرحمان گیلانی، مولانا افضل حیدری
اور یونس چشتی بھی شریک ہوئے.

علامہ اصغر عارف چشتی نے اس موقع پر کہا پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ محب وطن ہیں اور تمام مذاہب
امن و محبت کا درس دیتے ہیں.
آرج بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے کہا تمام مذاہب پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ہمیں انسانیت کی خدمت کے لیے
مذاہب کی تعلیمات سے آگاہی لینی ہو گی.

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے