English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات میں کووڈ19کے یومیہ کیسوں میں50فی صد اضافہ

القمر

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کووڈ19کے کیسوں کی تعداد 1000سے بڑھ گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ دو روز کے کیسوں کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت اورروک تھام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے مجموعی طور پر1002 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ کرونا وائرس کا شکار مزید 339 افراد صحت یاب ہوگئے ۔

تاہم کووڈ19سے متعلق کوئی نئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی ۔دریں اثنا صحت حکام نے مکینوں کو یقین دلایا کہ ملک بھر میں آدھے سے زیادہ اسپتال اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں کے بستر خالی ہیں اور یومیہ کیسوں میں اضافے کے باوجودکووڈ19کے مریضوں کے لیے مخصوص بستروں میں سے صرف تین فی صد پرافراد زیرعلاج ہے۔

The post امارات میں کووڈ19کے یومیہ کیسوں میں50فی صد اضافہ first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے