English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹرازینیکا ویکسین کی تقویتی خوراک اومیکرون کے خلاف موثر

القمر

واشنگٹن: آکسفورڈ یونیورسٹی کی لیب نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ آسٹرازینیکا کی تیارکردہ کووِڈ19 کی ویکسین کا تین خوراکوں پر مشتمل کورس اومیکرون شکل کے خلاف موثر ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس تحقیقی مطالعے کو ابھی تک کسی معاصر تنقیدی جائزے والے طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا ۔اس میں تقویتی خوراک لینے والے ان لوگوں میں اینٹی باڈیز کے زیادہ ہونے کے بعد اومیکرون کے خلاف اینٹی باڈی کی سطح ظاہرکی گئی جوکووڈ19سے قدرتی طور پر متاثر ہوئے تھے اور صحت یاب ہوئے تھے۔

دواساز فرم کا کہنا تھا کہ ویکسین کے تین خوراک کے کورس کے اومیکرون کے خلاف موثرہونے کی سطح دو خوراک کے بعد وائرس کی ڈیلٹا شکل کے خلاف سطح کی طرح تھی۔اینگلوسویڈش دواساز ادارے نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے جن محققین نے یہ مطالعہ کیا ،وہ آسٹرازینکا کے ساتھ ویکسین ویکسزیوریا پر کام کرنے والے محققین سے مختلف اورآزاد تھے۔

The post آسٹرازینیکا ویکسین کی تقویتی خوراک اومیکرون کے خلاف موثر first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے