بھارتی عدالت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاوکے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ ریاستی انتخابات کو فی الحال ملتوی کر دیں۔
ملکی خبر رسان ادرے کے مطابق بھارتی عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی ریلیوں اور انتخابی مہم کی وجہ سے اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بھارت کی سب سے گنجان آباد ریاست اترپردیش میں نئے برس کے آغاز پر انتخابات ہونا ہیں۔
220 ملین نفوس پر آباد اس ریاست کے انتخابات کے لیے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بھارت میں اترپردیش کے علاوہ چند دیگر ریاستوں میں بھی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
The post اومیکرون کی وجہ سے ریاستی انتخابات ملتوی کریں ، بھارتی عدالت first appeared on Daily Jasarat News.
