English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں ڈرفٹنگ کے دوران کار کی ٹکر سے دو بچیاں جاں بحق

القمر

ریاض: سعودی عرب میں کار ڈرفٹنگ کےدوران مشرقی الریاض کی ایک شاہراہ پر چلتی معلمہ اور ان کی دو کم سن بچیاں تیز رفتار کار کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دونوں بچیاں جاں بحق اور ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرنسرین نوفل ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کے مطابق کار کے ڈرائیور کی عمر 12 سال ہے۔ سوشل میڈیا پرٹویٹس میں کہا گیا کہ کار کا ڈرائیور ایک کم عمر لڑکا ہے جو ناتجربہ کار ہونے کے ساتھ ڈرفٹنگ کی بھی کوشش کررہا تھا۔ اس نے خاتون ٹیچر نسرین النوفل اور اس کی دو بچیوں حنی اور لین کو کچل ڈالا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حادثے کا شکار ہونے والی دونوں بچیوں کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔ شہریوں نے ڈرفٹنگ کے مرتکب لڑکے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

The post سعودی عرب میں ڈرفٹنگ کے دوران کار کی ٹکر سے دو بچیاں جاں بحق first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے