English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلگت بلتستان میں سال کی پہلی برف باری، درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا

القمر

شگر سے گلزار شہری
آسماں سے گرتے برف کے گالوں نے گلگت بلتستان میں سردی میں اضافہ کردیا ہے، ضلع شگر میں سال نو کی پہلی برفباری کا سلسلہ جاری ہے برفباری کی وجہ سے سردی جی شدت میں اضافہ ہو گیا اور درجہ حرارت منفی دس تک گر گیا ہے ۔
گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں سال نو کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ ہر طرف برف کی سفید چادر بچھ چکی ہے۔ شگر ہیڈ کوارٹر میں ایک انچ جبکہ بالائی علاقوں میں چار انچ تک برف پڑھ چکی ہے ۔ برفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ شگر کے کئی بالائی علاقوں کا شگر ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلتستان میں سردی جی شدت آئیندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے