کراچی کے شہریوں کے لیے طویل انتظار کے بعد بالاخر گرین لائن بس منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے. کراچی کے شہری بھی
بہتر ماحول میں سفر کرسکیں گے.
پہلے مرحلے میں 22 اسٹاپس میں سے چند پر بس چلے گی اور وہ بھی دن میں چند گھنٹے تک چلا کرے گی. جنوری کی دس تاریخ
سے مکمل طور پر چلائے جانے کا امکان ہے.
شہریوں کو سفر سے پہلے 100 روپے کا ایک کارڈ لینا ہو گا اور پھر اس میں پیسے ڈالے جائیں گے ایک طرف کا کرایہ 55 روپے
رکھا گیا ہے خیال رہے اسلام آباد اور پنڈی کے درمیان میٹرو بس کا کرایہ صرف 30 روپے ہے.
کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر شہری موٹر سائیکل اور چنکچی رکشوں پر سفر کیا کرتے ہیں۔
