English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا اہم اعلان

القمر

آپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی نے سندھ بھر کے اسٹیک ہولڈرز کو بلدیاتی قانون کیخلاف یکجا کرنے کا اعلان کر دیا ہے. پیپلز پارٹی
کی سندھ دشمنی پر مبنی پالیسیوں اور خاص طور پر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے خلاف عوامی جدوجہد تیز کرنے کے لیئے
آپوزیشن جماعتوں نے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔

اپوزیشن کی یہ اسٹیئرنگ کمیٹی سندھ بھر کے اسٹیک ہولڈرز ، سیاسی و مزہبی جماعتوں اور نامور شخصیات کو موجودہ سندھ دشمن
بلدیاتی قانون کیخلاف عوامی جدو جہد کا حصہ بنائے گی۔

اسٹیرنگ کمیٹی کے میمبر ان میں جی ڈی اے سے سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا اور عارف مصطفیٰ جتوئی ہونگے جبکہ پی ٹی آئی سے
خرم شیرزمان ، بلال غفار اور ونگ کمانڈر (ر ) ق حاکم ہونگے اور ایم کیو ایم پاکستان سے خواجہ اظہار ، محمد حُسین اور جاوید حنیف خان
شامل ہونگے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس بروز پیر شام 4 بجے فنکشنل ہاوئس کراچی میں رکھا گیا ہے۔ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے سردار رحیم نے
کہا کہ آپوزیشن نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور جمہوریت کی بالادستی کے لیئے آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سندھ بلدیاتی قانون نہ صرف عوام دشمنی پر ہی مبنی نہی ہے بلکہ آئین پاکستان سے مُتصادم اور پہپلز پارٹی
کی فسطائیت کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ سٹیرنگ کمیٹی اپنے اجلاس میں اہم فیصلے کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے