English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خشک سالی کے خاتمے کے لیے قندھار میں اجتماعی دعائیہ تقریب

القمر

کابل :افغان صوبے قندھار میں گزشتہ روز ہزاروں افراد خشک سالی کے خاتمے کے لیے ایک اجتماعی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انفارمیشن اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حافظ سید اللہ نے بتایا کہ یہ افراد بارش کے لیے دعا کرنے آئے تھے۔

کئی افغان علاقوں کو خشک سالی کا سامنا ہے اور دیگر کئی بحرانوں کے ساتھ یہ بحران بھی دیہی علاقوں میں لوگوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس حوالے پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں بھی مسلم ممالک کی توجہ دلائی ہے، تاحال عالمی اداروں کی جانب سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

The post خشک سالی کے خاتمے کے لیے قندھار میں اجتماعی دعائیہ تقریب first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے