English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو ہٹانے کا حکم

القمر

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو گٹر باغیچہ کیس میں‌ سپریم کورٹ میں‌ غصہ مہنگا پڑ گیا سپریم کورٹ
نے سخت الفاظ استعمال کرنے پر مرتضی وہاب پر برہمی کا اظہار کر دیا.

سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو مرتضی وہاب کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
دے دیا.
جسٹس قاضی امین نے کہا یہ ریاست کی زمینیں ہیں آپ کی ذاتی ملکیت نہیں ساری زمینیں‌ واپس کرنا ہوں گی.
ہم نہیں لیں گے تو کوئی اور آکر لے گا آپ زمینیں‌ واپس کریں گے.

جس پر مرتضی وہاب نے کہا ہم کیا چلے جاہیں حکومت چھوڑدیں ؟
مرتضی وہاب بولے اوپن کورٹ میں حکومت کے خلاف بڑی بڑی آبزوئشن پاس کردی جاتی ہے.
چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا “مسٹر چپ کریں کیا بات کررہے ہیں سیاست نہیں کریں یہاں”
چیف جسٹس نے شدید برہم ہوتے ہوئے کہا “جائیں یہاں سے نکل جائیں ابھی آپ کو فارغ کردیتے ہیں”
چیف جسٹس نے کہا “آپ ایڈمنسٹریٹر ہیں یا سیاسی رہنما” ؟

چیف جسٹس نے پھر کہا ایڈمنسٹریٹر کو شہریوں کی خدمت کیلئے رکھا جاتا ہے تاکہ غیر جانبداری سے کام کرے
ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سیاست کیلئے نہیں ہوتا ہے.
بادی النظر میں ایڈمنستڑیٹر اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے ہیں. ایڈمسنٹریٹر کا رویہ سیاسی رہنمائوں کا
ہے شہریوں کی سروس کا نہیں.
چیف جسٹس نے مرتضی وہاب کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلی سے کہا غیر جانبدار
اور اہل شخص کو ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے.

چیف جسٹس نے کہا جائیں باغ ابن قاسم اور ہل پارک کو اپنے نام پر کرالیں. فریئر پارک کو بھی لے لیں ، کتنے
پارکس ہیں کراچی میں اب ختم کردیں. رہے سہے پارک بھئ اپنے افسروں کو بانٹ دیں.

کہاں ہوتا ہے یہ ؟ جن کا کام پارک بسانا ہے وہی اپنے گھر لے کر چلے جائیں؟ باتھ آئی لینڈ، کلفٹن جتنی کے ایم سی
کی بلڈنگ ہیں‌ سب اپنے نام کرالیں .

چیف جسٹس نے یہ بھی سوال پوچھا ” کیا کراچی آپ کی ذاتی ملکیت ہے”؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے