English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کی تحقیقات میں انکشاف

القمر

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ذائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کی تحقیقات میں اے ایم ایس سٹور کی بڑی
غلفت سامنے آگئی ہے.

اے ایم ایس میڈیکل اسٹور نے نہ تو زائد المعیاد اسٹنٹس کی لسٹ تیار کی اور نہ ہی کوئی اسٹور کی
انسپکشن کرائی گئی.
دستاویزات کے مطابق کمپنی کے ساتھ اسٹنٹس کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی خط ہی نہیں لکھا. اے ایم اسٹور کو
زائد المعیاد اسٹنٹس کے حوالے سے تین ماہ قبل آگاہ کرنے چاہے تھا۔

دستاویزات کچھ ڈاکٹرز انکوائری کمیٹی کے بار بار بلانے سے پیش نہیں ہوئے تھے۔ ڈاکٹرز اگر انکوائری کمیٹی
میں دوبارہ پیش نہ ہوئے تو ان ڈاکٹرز کے خلاف پیدا ایکٹ لگایا جائے گا۔

کورونا کا بہانہ بنا کر انکوائری میں شامل نہ ہونے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر عامر حسین بندیشہ ، ڈاکٹر عمار رشید اور
ڈاکٹر عاطف عمران ، ڈاکٹر امتیاز علی اور ڈاکٹر مسعود شامل ہیں.

انکوائری کمییٹی چالیس سے زائد ڈاکٹرز کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈاکٹرز ذائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کی
سنگین غفلت میں شامل تفتیش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے