English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی ڈی اے نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے خاتمے تک خاموشی حرام قرار دے دی

القمر

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری اور فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری
سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے
کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2013 کے خاتمے تک ہم خاموش نہیں بیٹھے گے،
تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے،ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین اور لوکل باڈیز کے نمائندوں کو مکمل اختیار ملے
اور اس کالے قانون سے سندھ کی عوام چھٹکارا حاصل ہو.

انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سے پہلے بھی بٹو بلدیاتی نظام ختم ہوا تھا اور ابھی بھی ختم کرواکر دم لینگے،اور حکومت کو مجبور کرینگے کہ سندھ دشمن کالا قانون ختم کریں۔اجلاس میں ایم پی اے حسنین مرزا،عارف مصطفی جتوئی،محمد حسین ،جاوید حنیف ،سعید خان آفریدی ،ونگ کمانڈر ق محمد حاکم،اور دیگر موجود تھے،پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ یہ کالا قانون کراچی سے کشمور تک سندھ کے خلاف ہے،اس بل کے خلاف قانونی لوگوں سے مشاورت جاری ہے،سندھ دشمنوں کے خلاف آخری کیل کراچی میں لگائی جائے گی،پیپلز پارٹی ملک میں تنہا ہے،اور ہم نہ ڈیل دینگے اور نہ ڈھیل دینگے،پیر صاحب پگارا کی مہربانی سے یہ آواز پوری سندھ تک جائے،لاڑکانہ،حیدرآباد سمیت سندھ کی حالت نہیں بدلی،پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے،اقلیتی لفظ استعمال کرکے ہماری مذاق اڑائی جارہی ہے،تین جنگیں بھرپور طریقے سے لڑیں گے،پارلیامینٹ،عدلیہ اور سیاسی میدان میں جنگ لڑی جائے گی،کوئی غلط فھمی میں نہ رہے کہ جعلی مینڈیٹ سے ہم سے حقوق چھینے جائیں گے،شہری اور دیھی کا کھیل ختم ہونے والا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شھید بینظیر بھٹو کے 2008 کے منشور کی بھی خلاف ورزی کی ہے،ہم سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،ونڈو خریداری نہیں چلے گی،پی ٹی آئی کے ایم پی اے بلال غفار نے کہا کہ آج ہم نے بہت سے اہم فیصلے کیے ہیں ،بلدیاتی ترامیم کے خلاف مشترکہ بل عوام کے سامنے لائیں گے،کراچی میں بہت بڑا پاور شو ہوگا جسے سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی،جی ڈی اے ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان مل کر سندھ کے عوام کو اس کالے قانون سے چہٹکارا دلائیں گے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے