English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹر شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

القمر

سینیٹر شوکت ترین نے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر
میں منعقد کی گئی جس میں صدرعارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔

کابینہ ڈویژن نے شوکت ترین کے وفاقی وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر شوکت
ترین کو وفاقی وزیرخزانہ وریونیو کا قلمدان دیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرشوکت ترین کو وفاقی وزیر تعینات کیا، وزیر اعظم نے سینیٹر
شوکت ترین کو خزانہ و ریونیو کا قلمدان دیا۔

وفاقی وزیر تعیناتی پر شوکت ترین مشیرخزانہ وریونیو کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ واضح رہے کہ شوکت ترین
گزشتہ ہفتے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، ان کو17 اپریل2021 کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا۔

شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر6 ماہ کی مدت16 اکتوبرکوختم ہوگئی تھی۔ شوکت ترین17 اکتوبر2021 سے بطور
مشیرخزانہ وریونیو خدمات انجام دے رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے