ملکہ برطانیہ کے شاہی محل ونڈرسر کیسل میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کی بھارتی شہری کے طور پر شناخت ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کو قتل کرنے کی نیت سے کرسمس تقریب کے دوران محل میں داخل ہونے والے گرفتار ہونے والے مسلح شخص بھارتی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو کو تفتیش میں شامل کیا ہے جس میں نوجوان شخص خود کو سکھ اور بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 1919 میں برطانوی دور حکومت کے دوران بھارت میں سکھوں کے قتل عام کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔یہ ویڈیو 19 سالہ مسلح نوجوان کے ملکہ برطانیہ کے محل میں گرفتاری کے 24 منٹ بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنپ چیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو ذہنی صحت کے مرکز بھیجا ہے۔واضح رہے کہ کرسمس پر برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دعائیہ تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح نوجوان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گرائونڈ سے حراست میں لے لیا۔
The post برطانوی ملکہ کے قتل کی کوشش کرنے والے شخص کی بھارتی شہری کے طور پر شناخت ہوگئی first appeared on Daily Jasarat News.
