English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر بمباری

القمر

تل ابیب: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں کم از کم تین مقامات پر بمباری کی جس سے ان مقامات پر خوفناگ آگ بھڑک اْٹھی اور تینوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی راکٹ بنانے کی فیکٹری، ملٹری چیک پوسٹ اور ایک ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لڑاکا طیاروں نے فضائی کارروائی حماس کی جانب سے گزشتہ روز غزہ سے 2 راکٹس اسرائیلی سرزمین پر داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ یہ راکٹس تجربے سمندری علاقے میں کیے گئے تھے جس میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو چھپانے کے لیے جواز گھڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے