لاہور(جسارت نیوز)اتفاق کرکٹ گرائونڈ ماڈل ٹائون میں کارپوریٹ چیلنج کپ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے کہا کہ سال 2022 میں سیزن کے دوسرے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ہے، کوشش ہے کارپوریٹ سیکٹر کی تمام ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ کھیل کر محظوظ ہوں۔ پہلے میچ میں کلیئر پاتھ کی ٹیم نے یو سی ایس کو 10رنز سے شکست دی۔ کلیئر پاتھ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ عرفان حنیف نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اسد مختار نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں یو سی ایس کی ٹیم 162 رنز بناسکی۔عدنان اسحاق نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ عرفان حنیف کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

