تحریک انصاف کراچی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے عجیب و غریب بیانات کے سبب میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔ کوئی بھی موقع وہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ جب ایک نمازی نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے بارے میں یہ سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو مدینہ مسجد کے گرانے کے مسلے میں شرم محسوس کرتے ھوئے یہاں تشریف لانا چاھیئے تھا تو ڈاکٹر عامر لیاقت نے بیساختہ طور پر یہ کہے ڈالا کے ان میں اگر شرم نام کی کوئی چیز ھوتی تو وہ یہاں ضرور آتے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے نظریہ کا کچھ پتہ نہیں چلتا اس شخص کی نظر میں کوئی برا نہیں سب ہی اچھے۔ جہاں بیٹھے ہیں ان ہی تعریف شروع کردیتے ہیں اور محفل سے اٹھنے کے بعد برائیاں یا اپنے بیانات کی الگ سے تشریح کرتے رہتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ انہوں نے الطاف حسین کے حق میں نعرہ لگانے کے بعد کیا پھر بعد میں تشریح شروع کردی۔
