English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت بھی سلیکٹڈ سردار عبدالرحیم

القمر

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی ترمیمی بل کو تمام سیاسی جماعتوں ،سماجی کاروباری تنظیموں نے پیپلز پارٹی کا سیاہ کارنامہ قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ہے، پیپلزپارٹی 2013 کے ترمیمی بلدیاتی بل کے زریعے تمام اختیارات پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا یہ صریحا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ بلدیاتی قانون میں ایسی ترامیم کی جاتیں ہیں جو عوام کے لیے فائدے مند ہوں اس ترمیمی قانون کے تحت ایک سیکشن آفیسر نوٹیفکیشن نکال کر لوکل باڈیز کے اختیارات ختم کرسکتا ہے،پیپلز پارٹی نے جب دوہرا بلدیاتی نظام سندھ پر مسلط کیا تھا تو حیدرآباد سے اٹھنے والی تحریک نے انہیں ختم کرنے پر مجبور کردیا،بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ہم نے تحریک شروع کردی ہے،4 جنوری کو سکھر میں فنکشنل لیگ کے صوبائی اجلاس میں اس کالے قانون کے خلاف اہم فیصلے کیے جائیں گے،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اس بل کے خلاف قرارداد پیش کرے گی،صوبے میں صوبائی مالیاتی کمیشن دیا نہیں گیا سندھ حکومت بھی سلیکٹڈ ہے ہم عوام کے حقوق کے لیے بھرپور اپوزیشن کریں گے،سیاسی اور مذھبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اس ظالم حکمرانوں کے خلاف احتجاج کریں،ہم جمہوری لوگ ہیں بات کرنے کے لیے تیار ہیں مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ پہلے اس بل کو ختم کریں تو پھر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔جمہوریت میں اکثریت اور اقلیت نہیں ہوتی،پیپلز پارٹی کو بھی کبھی الیکشن میں صرف 14 سیٹیں ملی تھی،بل لانے سے پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی جاتی ہیں مگر یہاں کوئی اسٹینڈنگ کمیٹی موجود نہیں ہے پریس کانفرنس کےموقع پر فنکشنل لیگ سندھ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری وقار جٹ،جوائنٹ سیکریٹری ارشد شر بلوچ،ضلع حیدرآباد کے صدر چوہدری ظفر اللہ اور سیکریٹری رفیق مگسی،چوھدری تنویر ،اشرف قریشی،بابر لودھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے