اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، جمادی الثانی5جنوری کو ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ موسمیات کے افسران سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی، اس موقع پر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ، جنہوں نے جدید آلات سے چاند دیکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1443ہجری 5جنوری بروز بدھ کو ہوگی۔

