English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خشک سردی پڑنے کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ

فیصل آباد: خشک سردی پڑنے کے باعث موسمی بیماریوں میں ہوشربا اضافہ، موسمی بیماریوں، نزلہ، زکام، بخار کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ، سرکاری وپرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کے کلینک مریضوں سے بھر گئے، موسمی بیماریاں پڑنے سے ڈاکٹروں کی چاندی ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق سردی کا سیزن شروع ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں موسمی بیماریوں نزلہ زکام اور بخار جیسی امراض میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق موجودہ سردی کے موسم میں گزشتہ برس کی نسبت دس فیصد اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، شہر کے بڑے الائیڈ اسپتال، سول اسپتال اور جنرل اسپتال غلام محمد آباد اور سمن آباد اور حسیب شہید کالونی اسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، جس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوتی ہے، موسمی بیماریوں کی وجہ سے پرائیویٹ کلینک کرنے والے ڈاکٹرز کی چاندی ہو گئی۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے