English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے دنیا کو حیران کردیا، منافع کتنا کمایا؟

القمر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی سال بھرکی کارکردگی نےسب بتادیا۔مارکیٹ میں منافع کی شرح صرف1.9فیصدرہی۔غیرملکی ڈوب گئے، 8 فیصد نقصان اٹھاناپڑا۔دوسرے ملکوں کی مارکیٹوں نے 30فیصدتک منافع کمایا۔
کہتے ہیں کسی ملک کی اقتصادی کارکردگی کا اندازہ لگاناہو تو دیکھ لیں اسٹاک مارکیٹ کہاں ہے اور کیسی جارہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 2021 کے دوران صرف 1.9 فیصد ہی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نا صرف دوسرے ملکوں کی مارکیٹس کے مقابلے میں کافی کم ہے بلکہ پاکستان مارکیٹ کی گزشتہ دس سال کی اوسطا سالانہ اضافے سے بھی بہت ہی کم ہے۔
ٹاپ لائن سکیرٹیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2021 کے دوران پاکستانی روپے میں شرح منافع 2 فیصد سے بھی کم رہی۔ ڈالرز میں تو سرمایہ کاروں کو 8 فیصد نقصان اٹھانا پڑا،، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2021 سے قبل دس سال کے دوران اوسطا سالانہ 15 فیصد اضافہ ہوا تھا،، جو 2021 میں صرف 1.9 فیصد ہے۔
سی این بی سی کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکسز میں 2021 کے دوران 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، ایس اینڈ پی انڈیکس 30 فیصد،، ڈاو جونز انڈیکس 19 فیصد اور نیسڈیک انڈیکس 21.4 فیصد بڑھا۔۔ یورپین اسٹاک مارکیٹوں میں اضافے کی شرح 30 فیصد تک رہی،، لندن اسٹاک مارکیٹ کے بینج مارک انڈیکس میں سال کے دوران 15 فیصد،، جرمن انڈیکس میں 16 فیصد اورفرانس مارکیٹ میں 30 فیصد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔
خطے میں بھارت کی ممبئی اسٹاک مارکیٹ کے بینج مارک انڈیکس میں 2021 کے دوران 21 فیصد اضافہ دیکھا گیا،، ہانگ کانگ مارکیٹ کے انڈیکس میں 14 فیصد،، آسٹریلیا انڈیکس میں 13 فیصد اور چین اور جاپان کے انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے