رپورٹ: ابوتراب ترابی
چالیس سے زائد دیہات کو آپس میں ملانے والا کامرہ رابطہ پل تاحال نامکمل پڑا ہے،علاقہ مکینوں کے احتجاج پر لیگی حکومت نے 2017 میں تعمیر کیلئےدو کروڑ 69لاکھ روپے مختص کئے تھے،یہ منصوبہ ساڑھے تین ماہ میں مکمل ہونا تھا مگر چار سال بیت گئے جس پر پی پی 125 کے ووٹرز اپنے منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دنوں میں انہیں کشتیوں کا سہارا لینا پڑتا ہے،مریض کو ہسپتال منتقل کرنا ہو یا فصل کو منڈیوں تک پہنچانا ہو،پریشانی ہمارا مقدر بن چکی ہے،علاقہ مکینوں نے وزیراعلی سے رابطہ پل کی تعمیر مکمل کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔
