English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی والے تیار ہوجائیں آج سے بادل برسیں گے

القمر

اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور کراچی میں بھی برسات کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔
سال نو کے پہلے ہفتے میں کراچی سمیت سندھ کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم سندھ نے 4 جنوری کی رات سے 7 جنوری کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

ضلع سکھر ، شہید بے نظیر آباد ، لاڑکانہ ، کراچی ، جامشورو ، میرپور خاص ، دادو ، بدین ، ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو محمد خان ، سانگھڑ ، جیکب آباد ، شکار پور ، تھر پارکر ، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارش کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو بدلتے ہوئے اس موسم میں احتیاط بھی برتنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے