جھل مگسی کے بیشتر علاقوں کوٹ مگسی باریجہ سیف آباد ہتھاری جبکہ گنداواہ کے علاقے کوٹڑہ کھاری کوناڑو گاجان میں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث سردی کی شدت سے تیزی سے اضافہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا بارش کے قطرے زمین پر گرتے ہی کیسکو گنداواہ کا بھی دیا بجھ گیا بارش سے جھل تھل ایک ہو گیا۔
