English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے نیامی سول جیل کا دورہ کیا۔

پاکستان کے سفیر نے یہ دورہ اس وقت کیا، جب ذمیداروں نے جیل کے حوالے سے ملاقات کرکےمسائل اور جیل میں قیدیوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔
یہ بھی بتایا گیا کہ سول جیل میں سب سے بڑا مسئلہ قیدیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ملنے والے کھانے کی کمی ہے۔
سفیر نے کہا کہ ضروری نہیں کہ جیل اذیت کی جگہ ہو۔ یہ ایک سیکھنے کی جگہ بھی ہوسکتی ہے، جہاں قیدیوں کو دنیا کی اچھی حقیقتیں سکھائی جا سکتی ہیں ۔
جیل کے اپنے دورے کے دوران، سفیر نے نوٹ کیا کہ قیدیوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ بہتری کی ضرورت ہے۔

سفیر نے قیدیوں کیلیے ایک وقت 200 پلیٹس کھانے کی پیشکش کی اور اس نے مزید تعاون کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے نوجوان قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کی تربیت دینے کے لیے مزید ورکشاپس کرانے کیلیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے