پیر محل سے میاں اسد حفیظ
ٹوبا ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے گاؤں 756 گ ب میں محمد حسین ولد وریام نکیانہ کے گھر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی اس وقت کمرے میں 10 افراد موجود تھے جن میں سے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سکینہ بی بی ،مافیہ بی بی، عذراوحید، حمزہ وحید،امنہ وحید،افشاں وحید اور رشید شامل ہیں جبکہ دو
زخمیوں محمد حسین، وحید کو ریسکیو 1122تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور گاؤں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کرامداد فراہم کی ہے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے مو قع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی نگرانی کررہے ہیں افسوس ناک واقعہ کی خبر سے گاوں میں کہرام مچ گیا۔
