English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھل مگسی ہلکی بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

القمر

جھل مگسی سے ارشاد لاشاری

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں گزشتہ روز ہلکی سی بارش ہوتے ہی میونسپل کمیٹی کا پول کھل گیا۔ گنداواہ کے مختلف گلی محلوں میں بارش کے بعد نکاسی آب نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ نالیوں کی صفائی نہ ہونے اور گلی محلوں میں سیوریج لائنوں کی عدم تعمیر کے باعث شہریوں اور راہگیروں کو گزرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جھل مگسی شہر ہیڈکوارٹرمیں گزشتہ رات ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی کے دعووں کی قلعی کھول دی، بارش کے بعد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
جگہ جگہ کیچڑ اور بارش کے جمع پانی سے راہگیروں کو گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے شہر کے خارجی و داخلی راستوں ،مرکزی بازار ، سمیت مختلف مقامات پر سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی نکاسی آب نہ ہونے کے باعث جمع ہے جس سے تاجروں اور شہریوں کو سخت دشواری کا سامناہے۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں کے باعث کیچڑ اور بارش کی پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور حادثات بھی رونماء ہو سکتے ہیں ۔ کیچڑ جمع ہونے سے جہاں پر تاجربرادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہی پر مسافروں اور شہریوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے شہریوں اور تاجروں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی غفلت اور کوتاہی کا فوری طور پر نوٹس لے کر عوام کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے