مصر میں رنگ روڈ پر متعدد کاروں کے تصادم کی راہگیروں کی طرف سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں ایک ماں کو اس وقت انتہائی بے چین دیکھا گیا جب اس کا بیٹا حادثے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں تھا۔ مگر ماں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی اور اسے بچالیا۔ویڈیو میں ماں اور راہگیروں کی جانب سے بیٹے کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوششوں کو دکھایا گیا۔راہگیر اسے اس وقت تک نکالنے کی کوشش کرتے رہے جب تک کہ بیٹا جو پہلے سے ہی شدید زخمی تھا باہر نہیں آگیا۔مصر میں ایک مرکزی سڑک پر خوفناک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جہاں متعدد کاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے 3 میں آگ لگ گئی۔ایمرجنسی روم کو رنگ روڈ اور درمیانی رنگ روڈ پر متعدد کاروں اور ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی۔ حادثے میں ایک ٹرک اور دو کاروں میں آگ لگ گئی۔قاہرہ میں سول پروٹیکشن فورسز نے آگ پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں جب کہ متاثرین کو نکالنے کی کوششوں کے دوران ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔حفاظتی دستوں نے جائے حادثہ کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا۔ حادثے کے بعد سڑک پر ٹریفک بلاک ہوگئی جسے دیر بعد کھولا گیا۔
The post مصر: ماں نے آگ میں کود کر بیٹے کی جان بچا لی ‘ ویڈیو وائرل appeared first on Daily Jasarat News.
