English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کے سو سے زائد سپاہیوں نے کمانڈر کا حکم ماننے سے انکار کردیا

القمر

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں فوجی، فوجی مشقوں سے فرار ہو رہے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے فوجی مشقوں میں شامل ہونے سے انکار کرنے والے فوجیوں کی نافرمانی کی خبر دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ بینک میں واقع گوش عتصیون میں اسرائیلی فوج کی ایمرجنسی مشقوں میں شرکت کرنے سے 120 فوجیوں نے منع کر دیا۔صیہونی ٹیلیوژن نے رپورٹ دی ہے کہ فوجیوں کی یہ یونٹ، پیراشوٹ یونٹ ہے اور اس نے اب تک جنوبی بیت المقدس کے علاقوں اور ویسٹ بینک کے بیت لحم اور جبل الخلیل میں متعدد آپریشنز اور فوجی مشقیں میں شرکت کی ہے۔عرب – 48 نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام درجنوں فوجی چھٹیاں بتانے کے لئے چھاونیوں سے نکلنے والے تھے کہ چھاونی کے کمانڈر نے انہیں ایمرجنسی فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے روک لیا لیکن ریزرو فوجیوں نے فوجی مشقوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈ کے کمانڈر 120 ریزرو فوجیوں کو چھٹی پر بھیجنے پر مجبور ہوگئے اور آدھے فوجیوں کے ساتھ فوجی مشقیں منعقد کیں۔

The post اسرائیلی فوج کے سو سے زائد سپاہیوں نے کمانڈر کا حکم ماننے سے انکار کردیا appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے