English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں مسافر طیارے کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، 5 افراد زخمی

القمر

تہران: ایران میں طیارے کو فنی خرابی کے باعث اصفہان شہر کی ایک سڑک پر اتارنا پڑگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق مشہد سے اڑان بھرنے والے نجی کمپنی کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث اصفہان کی ایک سڑک پرایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایمرجنسی لینڈنگ میں 5 مسافرمعمولی زخمی ہوگئے۔

طیارے میں 119 مسافر سوار تھے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں اورعملے کے ارکان کو ہوابھری سیڑھیوں کی مدد سے طیارے سے باہرنکالا گیا۔

2020  میں بھی ایک ایرانی طیارے کوفنی خرابی کی وجہ سے ائیرپورٹ سے باہرسڑک پرلینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

The post ایران میں مسافر طیارے کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، 5 افراد زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے