پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے خواجہ سعد رفیق کو بھائی قراردیدیا۔ لاہور میں خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں جہانگیر ترین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر سابق اسپیکر یاز صادق نے وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ پر بھی طنزیہ جملے کسے۔
جہانگیر ترین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں۔ ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔
کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے صحافی کے اس سوال پر جہانگیر ترین نے کہا جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا جہانگیر ترین ہوں یا کوئی پی ٹی آئی لیڈر لیکن عمران خان کے سوا سب ہی مسکرائیں تو اچھا ہے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر جہانگیرترین صاحب مسکراتے رہے۔ سردار ایاز صادق نے صحافی کے سوا پر کہا ان سے وجہ پوچھیں؟
صحافی نے جہانگیر ترین کی طرف دیکھتے ہوئے کہا آپ شادی کی تقریب میں دولہا لگ رہے ہیں۔ اس پر راجا ریاض کہنے لگے میں جہانگیر ترین کو دولہا لگنے پر مبارک باد دیتاہوں۔
جہانگیر ترین کا جہاز مسلم لیگ ن کے رن وے پر اترے گا؟
القمر
