مری میں شدید برف باری اور سردی کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔متعدد اموات بھی ہوچکی ہیں۔ مری میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ شب سے بند ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لئے مری پہنچ گئے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے 16 سے 19 سیاحوں کی اموات واقع ہوئی ہیں کچھ گاڑیوں کو نکالی لیاگیا ہے جبکہ دیگر کو واپس بھیج دیا ہے ۔ 20سالوں میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کیا ،جس سے بہت بڑابحران پیدا ہوا اورہمیں مری کی جانب جانے والی ٹریفک بند کرناپڑی ،آپریشن میں کمشنر راوپنڈی ،ڈی سی راولپنڈی ،اسلام آباد ،پولیس اورپاک فوج کے جوان شریک ہیں ،ہنگامی بنیادوں پرایف سی اور رینجرز کو بھی طلب کرلیا ہے تاکہ گاڑیوں کو نکالاجاسکے ،رات سے ایک ہزار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
