English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مری میں 4 فٹ برف پڑگئی ہزاروں گاڑیاں اب بھی پھنسی ہوئی ہیں

القمر

مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں۔ سینکڑوں گاڑیاں اب بھی ٹریفک میں پھنسی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ انتظامیہ نے ٹریفک میں پھنسے شہریوں کو گرم کپڑے اور کھانے مہیا کئے ہیں۔
درختوں کے گرنے اور شدید برفباری کی وجہ سے برف ہٹانے میں مشکلات درپیش ہو رہی ہیں۔ مری میں تین سے چار فٹ برفباری ہو چکی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی، اسسٹنٹ کمشنر مری اور کوٹلی ستیاں، پولیس افسران رات بھر سے فیلڈ میں موجود ہیں۔ علاقہ کی صورت حال اے متعلق جاننے کے لیے کیلئے ڈی سی آفس سے کنٹرول روم سے 0519292963 اور 03005540819 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ویر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی مری کی صورت حال پر بیان جاری کیا ہے۔ مری اور دیگر بالائی مقامات کیلئے ایک جم غفیر رواں دواں ہے لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کیلئے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ہے۔ جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے موخٓر کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے