مشیرزراعت منظور وسان نے سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہھر سے اپنے خواب بیان کردیے۔ کہتے ہیں پہلے بھی کہا تھا کہ یہ آنے والے تین ماہ اہم ہیں بہت کچھ ہونے والا ہے۔اب بھی کھ رہا ہوں کہ تین ماہ اہم ہیں بہت کچھ ہونے والا ہے یا تو حکومت رہے گی یا گھر جائے گی۔
عمران خان ہوگا یا نہیں اسی تین ماہ میں فیصلہ ہونا ہے۔ گڑبڑ کچھ زیادہ ہے حالات بہت خراب ہوتے نظر آرہے ہیں,کچھ بھی ہوسکتا ہے یہ تین ماہ میں ایسی کوئی راہ نکل سکتی ہےحکومت یا اپوز یشن کے لئے۔ مائنس ون بھی ہوسکتا ہے ماضی میں ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی مدت میں دو وزیراعظم رہے ہیں۔
منظور وسان نے کہا ہوسکتا ہے کہ اسی پارٹی سے دوسرا وزیراعظم ہو یا ہوسکتا ہے کہ الیکشن ہوں ہم نے عوام کی اسرار پر لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے, ہمارے ساتھ اے این پی بھی ہوگی۔ اب تو دھمال لگے گی اور ایسی دھمال ہوگی کہ کوئی نہیں بچے گا ہم تو چاہتے ہیں مارچ تک ہو مگر ہوسکتا ہے کہ فروری کے اینڈ تک بھی کچھ ہو۔
