چین کے وسطی صوبہ ہونان کے میڈیکل اور نرسنگ انسٹی ٹیوشن میں ہونے والی آتشزدگی کی ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ بجلی کے نامناسب استعمال سے لگی تھی۔
شہرکے محکمہ تشہیر نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ہینگ یانگ شہر کے ضلع شی گو میں ہفتے کو پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔آگ نرسنگ انسٹی ٹیوشن کی عمارت میں تیسری منزل پر لگی تھی جہاں اس وقت 19 افراد موجود تھے۔ 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور 14 کو طبی امداد کے لئے اسپتال بھیجا گیا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
آگ لگنے کے بعد مقامی حکومت نے علاج، امدادی کام اور تفتیش کا فوری انتظام کیا۔آتشزدگی کے براہ راست ذمہ داروں کو مزید تفتیش کےلئے حراست میں لے لیا ہے اور متعدد اہلکاروں کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔
The post چین میں مہلک آگ بجلی کے نامناسب استعمال سے لگی، ابتدائی تحقیقات appeared first on Daily Jasarat News.
