English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نئی حلقہ بندیاں

القمر

آج صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر میں صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر پاکستان جناب سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے بھی شرکت کی۔ صوبہ پنجاب کے تمام ریجنل الیکشن کمشنر ز /حلقہ بندی اتھارٹی او ر تمام ضلعی الیکشن کمشنر ز / کنونیئر حلقہ بندی کمیٹی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
صوبہ پنجاب میں اب تک حلقہ بندی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بریفنگ دی اور چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا کہ آج سے صوبہ پنجاب میں حلقہ بندی کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے صوبائی الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے سلسلہ میں کمیشن کی گائیڈ لائنز پر بھی تفصیلاً بریفنگ دی، انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ اس سلسلہ میں تعاون کر رہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے تمام افسران کو حکم دیا کہ حلقہ بندی کا کام انتہائی ایمانداری، غیر جانبداری اور الیکشنز ایکٹ و رولز 2017ء اور پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء کی متعلقہ شقوں کے مطابق سرانجام دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی افسر نے حلقہ بندی کے دوران کوئی غیر قانونی کام کیا یا فرائض سرانجام دینے میں غفلت برتی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کے اگر کوئی سرکاری اہلکار یا دیگر شخصیت اس کام میں مداخلت کرے یا کرنے کی کوشش کرے تو فوری طور پر الیکشن کمیشن کو مطلع کیا جائے تا کہ الیکشن کمیشن اُنکے خلاف کاروائی عمل میں لاسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے