English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیلتھ کارڈ پر لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان

القمر

لاہور سے اجلال زیدی

ہیلتھ کارڈ کا تذکرہ زبان زدِ عام مگر سرکاری ہسپتالوں میں تاحال سہولیات کا فقدان دیکھائی دیتا ہے۔ مریض اور لواحقین لاہور کےہسپتالوں میں علاج کے لئے رل گئے۔کسی کو مریض داخل کروانے میں مشکلات تو کوئی دوائی نا ملنے پر خوار ہورہا ہے۔
لاہور کے سرکاری ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کے باوجود مریضوں کی مشکلات کم نہ ہو سکی۔صوبائی وزیر صحت کے مفت علاج کے نعرے بھی کھوکھلے ثابت ہونے لگے۔
صوبائی وزیر صحت کا نعرہ ہے کہ دس لاکھ تک ہر شہری مفت علاج کروا سکے گا لیکن اس بات میں حقیقت کب عیاں ھو گی عوام جیسے تبدیلی کا تھوڑا صبر کر رہے ہیں وہاں حکومت کی جانب سے کھیلا جانے والا کارڈ کے بعد صحت کارڈ کا انتظار ھے ۔ دوسری جانب مریض کہتے ہسپتال انتظامیہ کارڈ کے ذریعے پروٹوکول دینے سے قاصر ہے۔ہسپتال انتظامیہ کہتی کارڈ پر علاج نہی کر سکتے ابھی پروٹوکول میں نہیں ھے۔
مریض کہتے ہیں سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے نہ ہسپتالوں میں دوائی فری مل رہی ہے اور ٹیسٹ بھی نجی لیبارٹریز سے کروانے پڑتے ہیں۔
محکمہ صحت نے شہریوں کوہیلتھ کارڈ جاری کردیا مگر سرکاری ہسپتالوں میں بہتر علاج کی سہولت کب میسر ہو گی یہ راز پوشیدہ ہے۔ سرکاری اسپتالوں کا اربوں کا بجٹ اخر جاتا کہاں ہے مریض پریشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے