English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شگر میں برف سے جمی جھیل پر سیاحوں کا رقص

القمر

شگر سے گلزار شگری

بلتستان میں برفباری کا سلسلہ تھما تو سیاح شگر میں موجود جمی ہوئی جھیل پر آپہنچے، خوب انجوائے کیا ، سردی کے مزے لیے اور خوب سلفیاں بنائی ۔ بلتستان میں خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار تو شگر کی اہم تفریحی مقام بلائنڈ لیک بھی مکمل طور پر جم گئی، جمے ہوئے جھیل کو دیکھنے سیاح دور دراز علاقوں سے یہاں کا رخ کر نے لگے ۔ شگر ہیڈ کوارٹر سے چند کلومیٹر پر واقع اور چار کلومیٹر تک پھیلی بلائنڈ لیک شگر مکمل طور پر جم چکا ہے ۔جمے ہوئے جھیل کو دیکھنے کے لیے سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں ۔
سیاحوں نے جمے ہوئے جھیل پر خوب انجوائے کیا ، سکی کرتے ہوئے خوب ویڈیوز اور سیلفیاں بنائی ۔ گزشتہ سالوں میں موسم سرما میں اس جھیل کے رسائی ممکن نہ تھی تاہم اب سڑکیں بن گئیں تو سیاح اس جھیل کی طرف باآسانی رخ کر سکتے ہیں ۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اس کی طرف خصوصی توجہ دے اور یہاں سرمائی کھیلوں کا انعقاد کرے تو یہ سرمائی سیاحت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے