English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور کے صوبائی حلقہ 152 قومی اسمبلی حلقہ 126

القمر

لاہور کے صوبائی حلقہ 152 قومی اسمبلی حلقہ 126 لاہور کے پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ ہونے والی حق تلفییوں نا انصافیوں کو زیر بحث لایا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ یکجتی کیساتھ پارٹی عہدیداروں اور حکومتی سطح پر موجود لوگوں کی توجہ عوامی مسائل پر دلوائیں گے ۔ گزشتہ برسوں میں ھونے والی زیادتیوں کو بالائے طاق رکھتے ھوئے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی و کامرانی اور مضبوطی کیلیے جہد مسلسل شروع کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں تمام ناراضگیاں بھلا کر حکام بالا کو علاقے میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کریں گے ۔ ورکرز اتحاد اپنے اتحاد کی بنیاد پر ہر مسلہ کو حل کروائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 126 کے ورکرز اتحاد گروپ کا اجلاس باؤ عبد الرحمن سنیئر راہنما تحریک انصاف UC101 میں منقعد ھوا۔ تمام شرکاء کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی بڑی وجہ ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے علاوہ پارٹی اختلافات تھے۔
پارٹی ورکرز اتحاد ان دونوں مسائل کو علاقائی سیاسی رہنماؤں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت تک حقائق سے آگاہ رکھے گا تاکہ پنجاب میں ھونے والے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم کے علاوہ حق تلفی کو بھی کسی حد تک روکا جا سکے گا پارٹی ٹکٹ کسی ایک کی خواہش پر نہیں بلکہ پارٹی ورکز کی ورکنگ اور ان کی مشاورت سے دی جائے گی تو یقیناً کامیابی پاکستان تحریک انصاف کا مقدر ٹھہرے گی ۔ آپسی اختلافات سے دیگر جماعتوں کو تقویت پہنچے گی ۔ ورکرز اتحاد کے ھونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارٹی ورکرز نے شرکت کی اور آئندہ لائحہ عمل کو بہتر بنانے کیلئے جلد اجلاس بھی بلانے کا اعلان کیا گیا جبکہ پارٹی ورکرز اتحاد کے درمیان ایک کابینہ بھی تشکیل دئیے جانے کا اعلان کیا گیا جو پارٹی ورکرز کے درمیان روابط بڑھانے اور مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے گا پارٹی ورکرز کے ساتھ سرکاری دفاتر میں ھونے والے ناروا سلوک اور حق تلفی کا ازالہ بھی پارٹی ورکرز کی یکجتی سے کیا جائے گا۔۔ پارٹی ورکرز اتحاد کے اجلاس میں باو عبد الرحمن ،کامران بٹ ، چوہدری اصغر گجر، شبیر ملک ،اکرم غوری،
سید اجلال حیدر زیدی ،مہر شاہد ، آفتاب،لالہ رشید۔عمران نواز، ظہیر، آصف عباس مومن ایڈوکیٹ، عبدالحئی چوہدری، عباس اعون ، رانا نعمان ، پیر مون شاہ ، رشید منہاس، سید کاشف نیاز، شوکت علی ، ملک علی احمد ، ملک علی احمد، رائے عقیل کھرل ، ذولفقار منگن، دلشاد احمد صدیقی، اویس بھٹی ، زاہد خاں ، مہر وقار شاہد ۔ فعید حسین منہاس اور دیگر نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے