English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ویزہ کا حصول مزید آسان بنادیا

القمر

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ معتمرین کے لیے ویزہ کے حصول کو مزید آسان بنادیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند غیر ملکی افراد کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’ای عمرہ گیٹ‘‘ متعارف کروادیا ہے، جس پر جا کر معتمرین محض چند ضروری معلومات فراہم کرکے فوری طور پر عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سہولت سے ان ممالک کے شہری فائدہ اُٹھاسکتے ہیں جہاں سے سعودی عرب آنے پر پابندی عائد نہیں ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویزہ حاصل کرنے کیلئے معتمرین کیلئے طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے۔

1- ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں-

2- معتمرین وزارت حج و عمرہ کے لائسنس یافتہ ٹریولنگ ایجنسی کا انتخاب کریں-

3- اپنی سہولت اور آسانی کے مطابق مناسب پیکیج چنیں جس میں رہائش اور بنیادی سہولیات بھی شامل ہیں۔

4- منتخب کردہ پیکیج کی رقم ادا کریں۔

عمرہ ویزہ حصول کے خواہش مند افراد ’ای عمرہ گیٹ‘ پر اندراج کے بعد اپنے منتخب کردہ ٹریولنگ ایجنسی کے دفتر جائیں اور اپنا پاسپورٹ پیش کرکے عمرہ فارم پُر کریں اور اپنے وطن سے روانگی اور ادائیگی عمرے کے بعد واپسی کی تاریخ کی تصدیق کریں۔

علاوہ ازیں آمد و رفت کے ٹکٹ، میڈیکل انشورنس اسکیم اور سعودی عرب کی منظور کردہ کورونا ویکسین کی مصدقہ سند پیش کرنے کے بعد ویزہ جاری کردیا جائے گا اس کے ساتھ ہی ایپ کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت پیشگی اجازت اور تاریخ حاصل کرلیں تاکہ بعد میں زحمت نہ ہو-

The post سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ویزہ کا حصول مزید آسان بنادیا appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے