English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیٹیگری بی اور سی ممالک سے آنے والوں پر سفری پابندیوں میں نرمی

القمر

کراچی: بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ائیر ٹریول پالیسی تبدیل کردی گئی، پاکستان نے سفری پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے اومی کرون پھیلاو والے مختلف ممالک کے لیے مختص کردہ کیٹگری بی اور سی ختم کر دی ہے۔

کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ ،غیر ملکی اور پاکستانی اب پاکستان آ سکتے ہیں ،بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دیکھانا ہو گی ، چند کیسز میں پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو لازمی ویکسینیشن سے استثنیٰ حاصل ہوگا، نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔این سی او سی نے کیٹگری بی اور سی کو ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یورپی ممالک سے آنے والے فلائٹس کے مسافروں کا سو فی صد ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، سعودی عرب ،عرب امارات اور قطر سے آنے والی کم از کم 50 فی صد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہو گا۔

ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا مثبت آنے والے مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گے، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کا آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ویزہ کی مدت ختم ہونے والے ،بیرون ممالک غیر قانونی مقیم پاکستانی اور ڈی پورٹ ہونے والے ،میڈیکل وجوہات ،حاملہ خواتین اور 15 سے 18 سال کی عمر کے پاکستانیوں کو لازمی ویکسین پالیسی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔15سے 18 سال کی عمر کے پاکستانی مسافروں کو 15 فروری تک بغیر ویکسین پاکستان آنے کی اجازت ہو گی، کورونا صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی کا جائزہ اجلاس 15 فروری کو ہوگا۔

این سی او سی نے تمام ائیر پورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کٹس اور طبی عملے کی زیادہ سے زیادہ موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ائیر پورٹس پر اضافی ہیلتھ اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائے ۔وفاق اور صوبائی انتظامیہ کورونا مثبت آنے والے مسافروں کی قرنطینہ ڈراپ تک ٹرانسپورٹ کو یقینی بنائے، وزارت خارجہ کو بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانے اور ہائی کمشنرز کو ترجیحی بنیادوں پر آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

The post کیٹیگری بی اور سی ممالک سے آنے والوں پر سفری پابندیوں میں نرمی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے