English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائبیریا کی منفی20ڈگری کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی مکمل فٹ قرار

القمر

ماسکو: سائبیریا میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نوزائیدہ  بچی سائبیریاکے سوسنوکا گائوں کے قریب ایک دور دراز سڑک پر انڈے کے ڈبے سے پانچ نوعمر بچوں کو ملی۔ نوعمر بچوں میں سے ایک کے والدین اس بچی کو فورا اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے بلکل صحتمند قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق خدشہ یہ تھا کہ بچی، جس کے بارے میں خیال تھا کہ جب وہ ملی، تو تقریبا 3 دن کی تھی  اسے ٹھنڈ لگ گئی ہو گی اور وہ زندہ نہیں رہے گی تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز  نے اسے صحتمند قرار دیا۔دوسری جانب پولیس نے بچی کی ماں کی تلاش اور قتل کی کوشش کی مجرمانہ تفتیش شروع کر دی ہے۔اطلاعات یہ بھی ہے کہ بچی کو اسپتال لے جانے والے والدین ہی اسے گود لینا چاہتے ہیں لیکن وہ ابھی صرف  بچی کے اصل والدین کے انتظار میں ہیں کہ شاید وہ مل جائیں۔

The post سائبیریا کی منفی20ڈگری کی ٹھنڈ میں تنہا پائی گئی نوزائیدہ بچی مکمل فٹ قرار appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے