ریاض: سعودی عرب میں انسداد ہراسیت کے ترمیمی قانون کے تحت جنسی ہراسانی کے کیس میں سزا یافتہ شخص کی اخبار میں پہلی مرتبہ تشہیرکی گئی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ میں ایک عدالت نے سعودی شہری یاسرمسلم العراوی کی عوامی شناخت کا حکم دیا تھا۔اس کے بعد اس کا نام اخبار میں شائع کیا گیا۔ اس کو عدالت نے آٹھ ماہ قید اورپانچ ہزارریال جرمانہ عاید کرنے کی سزا سنائی ہے۔سعودی عرب میں عدالتوں نے 2018 میں جنسی ہراسیت کے مرتکب افراد پرجرمانہ عاید کرنا شروع کیا تھا۔اسی سال سعودی مملکت نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سمیت وسیع سماجی اصلاحات کا آغازکیا تھا۔
یہ جنسی ہراسیت کے قانون میں ترمیم کا پہلا اطلاق ہے۔ترمیمی قانون عدالتوں کو مقامی پریس میں فیصلے کی اشاعت کا حکم دینے کی اجازت دیتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ العراوی کومتاثرہ فریق کوپیچھے سے چھونے، زبانی حملہ کرنے اور ہراساں کرنے کا مرتکب پایا گیا
The post نئے سعودی قانون کے تحت ہراسیت کیس میں سزا یافتہ شخص کی پہلی مرتبہ تشہیر appeared first on Daily Jasarat News.
