جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے جمعہ کو کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا نے مشرق کی جانب ایک نا قا بل شنا خت پرا جیکٹا ئل داغا ہے جبکہ اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔یہ رواں سال عوامی جمہوریہ کوریا کا لانچ کیا جانے والا تیسرا پرا جیکٹائل ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے عوامی جمہوریہ کوریا نے کہا تھا کہ اس نے “ہائپرسونک گلائیڈنگ وارہیڈ” کا منگل کو کامیاب تجربہ کیا تھا جس کی نگرانی اعلی رہنما کم جونگ ان نے کی تھی۔عوامی جمہوریہ کوریا کے مر کزی خبر رساں ادارے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے 5 جنوری کو ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
The post عوامی جمہوریہ کوریا نے نا قا بل شنا خت پراجیکٹائل داغ دیا appeared first on Daily Jasarat News.
