English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنرل بپن کا مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں  کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

القمر

نئی دہلی: بھارتی  چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت مسلمانوں کے خلاف اپنی بربریت اور تعصب کے لیے بدنام بپن راوت ،مقبوضہ  کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث تھے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کو انسانیت کو قاتل کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیوںکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں  کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق بپن راوت آر ایس ایس کے کارکن اور مودی کے دایاں ہاتھ تھے، جنرل راوت کشمیریوں کو بھارتی ظلم کے خلاف مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بپن راوت کے جنگی بیانات ان کی ہندوتوا ذہنیت کی عکاسی کرتے تھے اور انہوں نے اسے پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دینے کا عمل بنا لیا تھا۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ مودی حکومت نے جنرل بپن راوت کے لیے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ صرف اس لیے بنایا تاکہ وہ ہندوستانی فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہندوتوا کاز کی خدمت کرسکیں۔واضح رہے کہ بپن راوت کی ہلاکت 08 دسمبر 2021 کو تمل ناڈو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوئی جس میں وہ انکی اہلیہ اور دیگر لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

The post جنرل بپن کا مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں  کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے