English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے ایران کے سامنے بے بسی کا اعتراف کر لیا 

القمر

امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع ایٹمی معاہدے سے نکل جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایران کے مقابلے میں اپنی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام اور اسکے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اب ایران کا ایٹمی پروگرام ناقابل کنٹرول ہو گیا ہے اور اس پر نہ کوئی مذاکرات ہو سکتے ہیں اور نہ انہیں سخت قوانین کی زنجیروں میں باندھا جا سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف من گھڑٹ دعوﺅں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور تین جنوری کو شروع ہوا ہے جو اب بھی جاری ہے، جو بات میں سبھی کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ وہ یہ ہے کہ ہمیں کیوں اس وقت موجودہ صورتحال کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ کہ اگر سابق صدر اپنے اس اقدام کے نتائج کو دیکھے بغیر جامع ایٹمی معاہدے سے خارج نہ ہوتے تو ہمیں ا±ن مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا جو آج ہمارے سامنے پیش آ رہے ہیں، یعنی ایران کی توانائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ساتھ ہی وہ دنیا بھر میں بقول انکے اپنی پراکسی وار کے ذریعے اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔جن ساکی نے مزید کہا اگر ٹرمپ کے اس اقدام اور اسکے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اب ایران کا ایٹمی پروگرام ناقابل کنٹرول ہو گیا ہے اور اس پر نہ کوئی مذاکرات ہو سکتے ہیں اور نہ انہیں سخت قوانین کی زنجیروں میں باندھا جا سکتا ہے۔

وائٹ ہاو¿س کی ترجمان نے سابق امریکی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اقدام سے ایران کے ایٹمی پروگرام کی رفتار تیز ہو گئی ہے اور ایران خلیج فارس میں ہمارے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اسکی حمایت یافتہ فورسز نے خطے اور عراق میں ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنایا شروع کر دیا ہے اور امریکہ بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔

The post امریکا نے ایران کے سامنے بے بسی کا اعتراف کر لیا  appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے