English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا کراچی میں احتجاج

سندھ دشمن بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف فوارہ چوک پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں جی ڈی اے ،ایم کیو ایم پاکستان،تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ ہر طرف جھنڈوں کی بہار نامنظور نامنظور کالا بلدیاتی قانون نامنظور کے زوردار نعرے،مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کہا پیپلز پارٹی مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے یہ سندھ دشمن کالا قانون پاس کرکے ہم تین جماعتوں کو متحد کیا ہے،ہم پیر صاحب پگارا کا متحد سندہ مظبوط پاکستان کا پیغام لیکر آئے ہیں۔

کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کراچی سمیت سندھ کے ہر بچے کا کیس لڑ رہی ہے،ان چوروں لٹیروں کو بھگانے کے لیے سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہے،جی ڈی اے کی ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو اس احتجاج پر مجبور کیا ہے،اسیمبلی سے عوام دشمن کالا قانون اکثریت کے بنیاد پر منظور کرواکر سندھ کی عوام سے ان کے حقوق چھین لیے گئے ہیں،اگر کالا قانون واپس نہ لیا گیا تو کراچی سے کشمور تک عوام سراپہ احتجاج ہوگی،سندھ میں امن امان کی صورتحال خراب ہے معصوم بچے بھوک افلاس کے باعث مر رہے ہیں،عوام کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں ،کالا بلدیاتی قانون زبردستی پاس کرواکر عوام سے ان کے بنیادی حقوق بھی غضب کیے جارہے ہیں،جی ڈی اے کے ایم پی اے حسنین مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق غضب کرنے کے لیے یہ قانون نافذ کیا ہے مگر حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ شروعات ہے آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا،ان کرپٹ چور حکمرانوں کو بھاگ نے نہیں دینگے سندھ کا شعور جاگ چکا ہے،14 سالوں سے سندھ کے ان چوروں نے سندھ کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے