English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجاد کاظمی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

القمر

لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا)کے الیکشن 2022 میں صدر سجاد کاظمی ،جنرل سیکرٹری تابش بٹ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر طلحہ قریشی، نایب صدر دانیال عمر،فنانس سیکرٹری ہما بٹ،جوائنٹ سیکرٹری رفعیہ اکرام ، سیکرٹری اطلاعات نوید ملک اور خواتین ونگ انچارج کی سیٹ پر دیبا مرزا نامزد ہوئیں۔
لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا)کے الیکشن 2022 خالد خٹک ، امداد بھٹی الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہوا جس میں سجاد کاظمی صدر اور جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر تابش بٹ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ جبکہ سینئر نائب صدر طلحہ قریشی، نایب صدر دانیال عمر ،فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر ہما بٹ منتخب ہوگئیں،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر رفعیہ اکرام منتخب ہوئیں،خواتین ونگ انچارج کی سیٹ پر دیبا مرزا نامزد ہوئیں،،
سیکرٹری اطلاعات کی سیٹ پر ووٹنگ کروائی گئی جس میں نوید ملک 21 ووٹ لے کر سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔
لیرا کی نو منتخب باڈی کو یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین اور راجسٹرڈ شجاعت منیف قریشی نے مبارکباد دی۔ اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے